دبئی ایئر شو میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، بھارتی جنگی طیارے تیجس کا ایئر شو کے دوران تیل لیک ہو گیا
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا حادثہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
بھارتی طیاروں کی ناکامی
بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا انعقاد، وفود کے تبادلے اور نیول تنصیبات کا دورہ
ناقابل اعتماد ٹیکنیشنز
بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تارک مہتا کا الٹا چشمہ، جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے اداکار کا معاوضہ کتنا ہے؟
بھارت کی ناکامیوں کا پردہ چاک
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
دفاعی صنعت کی کمزوری
پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔








