وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مبارکباد دی
وزیراعظم کا مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری
نیک خواہشات کا اظہار
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ ریڈ بل پینے والی خاتون نے سی ٹی سکین کروایا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
کوششوں کا عزم
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
وفاقی حکومت کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔








