وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی،فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم کا مون سون کی تیاری کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے اور فوری عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
اجلاس کا انعقاد
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ہر ایسے کیس کی تحقیقات ڈی ایس پی سراج الدین لاشاری سے کرائی جاتی ہے، وفاقی آئینی عدالت کے تہرے قتل کیس میں ریمارکس
مربوط منصوبہ سازی کی ہدایت
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لئے ابھی سے تیاری کی جائے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟
نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس
وزیرِ اعظم نے پانی کے بہتر انتظام کے سلسلے میں قومی سطح پر منصوبہ بندی کے لئے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کہا کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔
پاکستان کی صورتحال
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ قیمتی و محدود وسائل ترقی کی بجائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستان، جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔








