برطانوی سمندری حدود کے قریب موجود روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں، برطانیہ
برطانوی وزیر دفاع کی تنبیہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی سمندری حدود کے قریب موجود روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس آج طلب
روسی جاسوس جہاز کی موجودگی
برطانوی وزیر دفاع کے مطابق روسی جاسوس جہاز ینتار جو زیر سمندر کیبلز کا نقشہ تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اس وقت اسکاٹ لینڈ کے شمال میں برطانوی سمندری حدود کے کنارے موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اموات 1,021، زخمیوں کی تعداد 2,641 ہوگئی
برطانوی پائلٹس کے تجربات
انہوں نے الزام لگایا کہ برطانوی پائلٹس کو نگرانی کے دوران روسی جہاز کی جانب سے لیزر شعاعوں کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روسی جاسوس جہاز ینتار نے برطانوی فضائیہ کے خلاف اس قسم کی کارروائی کی ہے، ہم اسے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
روسی کارروائی پر برطانوی ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ میرا روس اور صدر پیوٹن کے لیے پیغام ہے کہ ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ تم کیا کر رہے ہو، اگر ینتار نے اپنا راستہ بدلا تو ہمارے پاس فوجی اقدامات تیار ہیں۔
ینتار کی نوعیت
برطانوی حکام کے مطابق ینتار روسی بحریہ کا حصہ ہے، جو امن کے وقت نگرانی اور جنگ کے دوران تخریب کاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسی وجہ سے برطانیہ اور اس کے اتحادی اس جہاز پر نظر رکھتے ہیں اور ہر بار جب یہ برطانوی علاقائی پانیوں کے قریب آتا ہے، اس کی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔








