لکڑی سمگل کرنے والے ملزم پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد،کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے ضبط کرلی گئی۔
چکوال میں لکڑی سمگلنگ کا بڑا کیس
چکوال (آئی این پی) چکوال میں لکڑی سمگل کرنے والے ملزم پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار 12سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروا کر تحویل میں لے لیا
محکمہ جنگلات کی کارروائی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلی۔ حکام نے بتایا کہ کنٹینر کو پکڑنے کیلئے جہلم اور چکوال کی ڈی ایف اوز نے مل کر کارروائی کی، جب کہ سمگل کی جانے والی لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔
سب سے بڑا جرمانہ
ڈویژن فاریسٹ آفیسر کے مطابق لکڑی سمگل کرنے والے شخص پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔








