پنجاب حکومت کا محنت کشوں کے لیے بڑا اقدام، میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں لاکھ روپے اضافہ
پنجاب حکومت کا اہم اقدام
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہرنہیں آیا، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیاکو آڑے ہاتھوں لے لیا
شادی کیلئے گرانٹ میں اضافہ
محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کردیا
ڈیتھ گرانٹ میں تبدیلی
اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان کا بیان
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔








