وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھنے والے امریکی کانگریس ارکان کون ہیں؟ ان کی رائے کیا اہمیت رکھتی ہے؟ جانیے
خط کا تعارف
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیاسی انتقام عروج پر ہے، 377 پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیداران کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، اسد قیصر
خط میں بنیادی نکات
امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کا پہلا جمعہ: مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ، مسجد قبلتین، مسجد قباء میں 20 لاکھ سے زائد زائرین کا اجتماع
امریکی کانگریس کے ارکان
خط لکھنے والے تھامس آر سوزی امریکی ایوانِ نمائندگان میں خارجہ پالیسی پر مؤثر آواز سمجھے جاتے ہیں۔ جیک برگمَن امریکا کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئر اور بااثر رکن ہیں۔ دونوں ارکان امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ان کا مشترکہ خط پاکستان، امریکہ تعلقات پر اہم پالیسی پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔ سوزی اور برگمن کا خط واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق پالیسی حلقوں کی سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔
انسانی حقوق اور جبری مشقت
کانگریس کے سینئر اراکین کی حمایت یہ بتاتی ہے کہ امریکہ کے بااثر پالیسی ساز انسانی حقوق اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی اقدامات کو عالمی ماڈل سمجھ رہے ہیں۔








