پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے انعامی رقم کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے شراب خانوں میں 50 سال پہلے ہونے والے دھماکوں کا حل نہ ہونے والا معمہ
انعامات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیپال کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے انعامات
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کیلئے 2 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، آئیں پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔
نئی ٹیموں کی شمولیت
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن الیون میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل ہونگی۔ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفر آباد ممکنہ شہروں میں شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کررہی ہے۔








