مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنانے کے حوالے سے کوئی آپشن زیر غور نہیں، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنانے کے حوالے سے کوئی آپشن زیر غور نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Israel: Shooting at Bus Stop Leaves Female Police Officer Dead, 10 Injured
تحریک انصاف کا بائیکاٹ کے بارے میں مؤقف
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ ہمیں بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ججز کے استعفوں کا معاملہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہم نے آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنانے کے حوالے سے کوئی آپشن زیر غور نہیں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/UQm7xYvomH
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) November 21, 2025








