ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، امریکی صدر
وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارتی کپتان کا بیان
صدر ٹرمپ کی مثبت رائے
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نو منتخب میئر کی مکمل معاونت کریں گے。
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی
امیدیں اور معاونت
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات بہترین انداز میں چلائیں گے اور وہ معاملات جتنا بہتر چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا، ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ وہ شہریوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
گرفتاری کے حوالے سے گفتگو
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی گفتگو ملاقات میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی کے کچھ فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو واقعی حیران کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کے لیے پالیمان کا ایک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف
میئر ممدانی کی طرف سے شکریہ
میئر ظہران ممدانی نے بھی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر نیویارک کے لیے بہتر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات، بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلیے جدید فیسلیٹیشن سینٹر قائم
فنڈنگ کی پالیسی پر تنقید
ظہران ممدانی نے نام لیے بغیر امریکا کی اسرائیل کو دی جانے والی فنڈنگ کی پالیسی پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ان کے حامی اور ٹرمپ کے حامی اس بات پر متفق ہیں کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے ممالک کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے۔
جنگ و امن کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدر ٹرمپ نے اس موقع پر جنگ و امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ میں میری وجہ سے امن قائم ہے، میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں پاک بھارت امن ڈیل بھی شامل ہے۔








