فیصل آباد ایئرپورٹ کے قریب الیکٹرک بس میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش
بچی کی پیدائش ایئرپورٹ کے قریب الیکٹرک بس میں
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ کے قریب الیکٹرک بس میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تاہم دونوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای پاک میڈیا اور یو کے میڈیا کرکٹ ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ 29 جنوری 2026 کو عجمان میں ہو گا
واقعہ کی تفصیلات
اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ پینسرہ کے رہائشی ظفر اور ان کی 35 سالہ بیوی آصفہ کے ساتھ پیش آیا، جو اسپتال جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 17 سیٹوں سے جو بھی ترمیم آئے وہ غیر آئینی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دوران سفر آصفہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد دونوں کو سول اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔
صحت کی حالت
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بچی دونوں کی صحت فی الحال مستحکم ہے اور وہ بالکل محفوظ ہیں۔








