بچے محفوظ پنجاب محفوظ، کم سن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم کی تیسری قسط جاری
آگاہی مہم کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’بچے محفوظ پنجاب محفوظ‘‘ وژن کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کم سن بچوں کیلئے آگاہی مہم کی تیسری قسط جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
خصوصی اینیمیشن سیریز
محکمہ داخلہ پنجاب نے ’’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘‘ کے بارے میں آگاہی کیلئے خصوصی اینیمیشن سیریز تیار کی۔ بچوں کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے اور ان کی آگاہی کیلئے بنائی گئی کارٹون سیریز میں ’’حیا اور بہادر‘‘ کے کردار متعارف کروائے گئے ہیں جو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ بارے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں۔ آگاہی مہم میں بچوں کیلئے پیغام ’’بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں، ٹکرائیں گے‘‘ جاری کیا گیا ہے۔ کارٹون سیریز میں سکھایا جا رہا ہے کہ بچے نامناسب جسمانی رویے کی اطلاع والدین کو دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یومِ تاسیس کی پروقار تقریب منعقد
کارٹون سیریز کی تفصیلات
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کارٹون سیریز کی ابتدائی دو اقساط میں ’’حیاء اور بہادر‘‘ نے بیڈ ٹچ کرنے والوں کی کامیابی سے نشاندھی کی اور تیسری قسط میں ’’حیاء اور بہادر‘‘ سکول کے دیگر بچوں کو ذاتی حفاظت بارے تربیت دے رہے ہیں۔ کارٹون سیریز میں بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نا مناسب جسمانی رویئے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بچوں کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں اس لیے ٹکٹ دیا، سلمان اکرم
ایمانداری کی ضرورت
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ آگاہی مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی اور اب اس کی تیسری قسط جاری کی گئی ہے۔ درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویئے کو پہچان کر اسے بروقت رپورٹ کر سکتے ہیں۔ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، اس لیے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
ریاست کی ذمہ داری
انہوں نے بتایا کہ آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہو گی۔ بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس سے قبل گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا اور اس حوالے سے مستقل رابطے میں ہیں۔
والدین اور اساتذہ کا کردار
ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ والدین اور اساتذہ آگاہی مہم سے سیکھ کر بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔








