سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے اہم سوال اٹھا دیا
محترم محمد زبیر کا سوال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے اہم سوال اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرد آہن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
آئی ایم ایف رپورٹ کی دباؤ
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اچانک اپنی ایک کروڑ کی نوکری چھوڑ دی، وجہ ایسی کہ نوکری پیشہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں
حکومت کی خاموشی
’’جنگ‘‘ کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا، کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی، ہم اس رپورٹ میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومتی نمائندے اس رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔
مہنگائی اور قانونی معاملات
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی پر بنایا گیا مقدمہ جعلی اور بے بنیاد ہے، بانی پر گھڑی کا بے بنیاد کیس بنایا ہوا ہے۔








