سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول 78 روپے، ڈیزل 100 روپے سستا کردیا گیا

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، مفتاح اسماعیل

سپیشل برانچ کی ذمہ داریاں

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کی پیش گوئی: مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ

سالانہ کارکردگی

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے۔ گزشتہ سال اسپیشل برانچ نے 635 سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی اور اسلحہ و ایکسپلوسِو لائسنس کی ویریفیکیشن کی، 3124 نادرا ویریفیکیشنز، 6840 پاسپورٹ، 14518 سی پیک، 6060 پرسنل اور 9413 سرکاری اہلکاروں کی ویریفیکیشنز بھی انجام دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر نوئیڈا میں دل دہلا دینے والا واقعہ، خاتون کی برہنہ لاش نالے سے برآمد، سر اور دونوں ہاتھ غائب

نئی اسامیوں کی منظوری

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں سپیشل برانچ میں 1221 اہلکاروں کی اسامیاں تخیلیل کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بھارتی کمپنی کا خالی آئل ٹینکر چین جانے والے تیل سے بھرے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ

وسائل کی فراہمی

سہیل آفریدی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو درکار تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے۔ سپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی، ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے 2543.9 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

جدید خطوط پر ترقی

انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

خصوصی الاؤنسز کی منظوری

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں سپیشل برانچ کیلئے نئے عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...