کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
افسوسناک واقعہ
کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، لاہور میں دوسرے روز بھی میٹرو بس سروس مکمل طورپربند
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
بچوں کی معلومات
ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر انتقال کر گئیں
واقعہ کی تفصیلات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔
پولیس کارروائی
حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔








