چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

صدر مملکت سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔

صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

وزیراعظم سے ملاقات

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...