وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سعودی عرب میں سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات، مفاہمتی یاداشت پر دستخط
وفاقی وزیر قانون کی سعودی عرب میں ملاقات
ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سعودی عرب میں سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی عدالتی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا
بین الاقوامی جوڈیشری کانفرنس
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سعودی عرب میں دوسری بین الاقوامی جوڈیشری کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جہاں انہوں نے سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات کی ہے۔
پاک سعودی عدالتی تعاون
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے ہیں۔








