اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید
شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی امید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جاری حالیہ ہراسانی کے تنازع پر ہانیہ عامر کا مؤقف
لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے میرے کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ، 22 تارکین وطن لقمۂ اجل بن گئے
حکومت کا عدالت سے حکم امتناع
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کیا ہے، ہمارا کیس آئندہ منگل تک چلا گیا ہے۔
اس سے قبل ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کے خلاف شیخ رشید احمد کی رٹ پٹیشن پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے
عدالت میں پیشی
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 27 ارب روپے کے سولر انرجی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وضاحت
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا فلموں سے وقفہ لینے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عمرے پر جانے کی اجازت کا معاملہ
واضح رہے کہ عدالت نے شیخ رشید کو عمرے پر جانے دینے کے احکامات دے دیے تھے۔ شیخ رشید نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکے جانے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔








