ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
موسمی حالات کا جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرائے کے مکان میں جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار
محکمہ موسمیات کا بیان
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی یہی صورتحال متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے۔
بلوچستان کے موسمی حالات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقلی
درجہ حرارت کی صورتحال
آج صبح اسلام آباد اور مظفرآباد 5 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 12، کراچی 20، پشاور 9، کوئٹہ منفی 1، گلگت منفی 4 اور مری 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچلاک اور سبی لائن پر گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جاتا ہے، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ گاڑی نہیں قید خانے میں سفر کر رہے ہیں۔
بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی
دوسری جانب بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ہے۔
بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت بڑے قحط زدہ اضلاع میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں، جبکہ عرب سمندر سے آنے والی نمی بلوچستان کی جانب مسلسل رخ کر رہی ہے۔ انہی موسمی عوامل کے باعث بارشوں کا یہ سلسلہ نہ صرف طویل بلکہ زیر زمین پانی اور ڈیموں کے ذخائر میں خوشگوار اضافے کا سبب بھی بنے گا۔








