وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ
وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر روس کے حملے کے نتیجے میں 50 لاکھ مہاجرین کا سیلاب اْمڈ آیا،جس نے پاکستان کی معیشت اور معاشرے پر برے اثرات مرتب کیے
وفد کی تفصیلات
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جا رہا ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام، افسران شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت قرار دینے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اہم ملاقاتیں
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ کے دورے پڑے، جس کی میں گواہ ہوں: فرح خان
تعلقات کی مضبوطی
یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
باہمی تعاون کی نئی راہیں
اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا.








