ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری
ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع کچہری میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زکوڑی گروپ کی سمیدا کے زیر اہتمام ”میڈ اِن پاکستان ایکسپو“ میں شرکت، ZIL کی مصنوعات کی قومی سطح پر نمائش کی۔
عدالتی حکم اور ہدایت
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر برہم ، اپوزیشن کے رویئے کو “غیر سنجیدہ” قرار دیدیا ، قومی اجلاس کا اجلاس ملتوی
لاہور ہائیکورٹ کی ضمانت
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران ریمارکس
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔








