مودی سرکار کو بڑا جھٹکا، آرمینیا نے ’’تیجس‘‘ کی خریداری معطل کردی، کتنے طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی؟ جانیے
مودی سرکار کو بڑا جھٹکا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمینیا نے ’’تیجس‘‘ کی خریداری معطل کردی۔ کتنے طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان
آرمینیا کا دبئی ائیر شو کا فیصلہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق آرمینیا نے دبئی ائیر شو میں تباہی کے بعد تیجس طیاروں کی خریداری معطل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ پر پابندی لگادی
پہلی بڑی برآمدی ڈیل کا امکانات
غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی، اور اگر یہ سودا طے پاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور میں ایسی سڑک جہاں ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ منع ہے، پیدل چلنے کیلئے خوبصورت سڑک بن گئی، مزید کیا کیا سہولیات؟ جانیے
اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو نقصان
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ کرنے پر اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا کیونکہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے بہت سارے جدید آلات تیجس میں شامل کیے گئے ہیں۔
دبئی ائیر شو کا المناک واقعہ
واضح رہے 21 نومبر کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔








