لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا، 6 پاکستانی باکسرز بھی شامل
بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا۔ فائٹ فارگلوری میں 6 پاکستانی باکسرز بھی رنگ جمائیں گے۔ یہ چیمپئن شپ 29 نومبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا
مختلف ممالک کے باکسرز کی شرکت
ایونٹ میں امریکا، جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، آئرلینڈ، مراکش، گھانا، کوریا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کے باکسرز شریک ہیں، جبکہ کئی نامور غیرملکی باکسرز بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے
وزیرکھیل کا بیان
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا ہے کہ 15 ممالک کے باکسرز کا پاکستان آنا معمولی بات نہیں۔ اس کا کریڈٹ پنجاب حکومت اور پاک فوج کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک
پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تیاری
پاکستانی باکسر محمد وسیم کا فائٹ فار گلوری میں مقابلہ 29 نومبر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا، "میں اس ایونٹ کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے حریف کو ہرانے کی کوشش کروں گا۔"
غیرملکی باکسرز کا پاکستان میں ایونٹ پر اظہار خیال
غیرملکی باکسرز نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ پاکستان میں باکسنگ ٹورنامنٹ یادگار ثابت ہوگا۔ باکسرز کاکام شائقین کو انٹرٹین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ سجانے والوں پر فخر ہے اور پاکستانی حکومت، پنجاب حکومت اور پاک فوج کی مدد پر بے حد شکر گزار ہیں۔ فینز یقینی طور پر اس ایونٹ کو انجوائے کریں گے۔








