شیر افضل مروت نے کے پی ہاؤس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

علی امین گنڈاپور کا خاص لمحات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے کے پی ہاؤس گئے۔ علی امین نے بیٹے سے پوچھا کہ تمہیں کیا چاہیے، جس پر بہرام نے کہا کہ مجھے آئی فون چاہیے۔ علی امین نے فوری طور پر جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملاقات کے لیے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ

علی امین گنڈاپور کی مہمان نوازی

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خاص خوبی یہ ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو کسی کی امداد کرنے میں کنجوسی نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ علی امین سے ملنے گئے تو علی امین نے بہرام کو دیکھ کر فرمایا کہ بیٹا، تمہیں کیا چاہیے؟ بہرام نے کہا کہ مجھے آئی فون چاہیے، تو علی امین نے جیب سے پانچ ہزار کی دو گڈیاں نکال کر 10 لاکھ روپے دے دیئے۔ میں نے کہا کہ یہ مت دیں، لیکن علی امین کا اصرار تھا۔

بہرام اور علی امین کا تعلق

شیر افضل مروت نے کہا کہ مسئلہ یہ ہوگیا کہ جب بھی میں اور بہرام خان کے پی ہاؤس کے قریب سے گزرتے تو وہ کہتا کہ میں نے علی امین سے ملنا ہے۔ علی امین کی بہرام سے فون پر بھی بات ہوجاتی ہے، اور میں نے کبھی کسی کی امداد قبول نہیں کی لیکن علی امین کا بہرام کے ساتھ خاص لگاؤ ہے۔ جب بھی علی امین بہرام سے ملتا ہے، وہ ایک لاکھ سے کم نہیں دیتا۔ اس لئے علی امین کو کنجوس آدمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...