وزیراعلیٰ پنجاب کا شالیمار ٹاؤن لاہور میں ’’مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شالیمار ٹاؤن لاہور میں مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے لنچ ٹائم بیل بجا کر سی ایم سکول میل پروگرام برائے سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا آغاز کیا۔ وزیراعلٰی نے لاہور کے مریم نواز سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے فرانس سے اہم جنگی ہتھیار خرید لیا
کیش پرائز اور بچوں کے ساتھ اظہار شفقت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل اولمپین علی رضا، شاہ گلو حیات اور بلائنڈ کرکٹ کے شاہزیب کو کیش پرائز بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں سے اظہارِ شفقت کیا، اور بچوں کو ملک پیک اور بسکٹ پیش کیے گئے۔ ایک سپیشل بچی نے محبت سے وزیراعلیٰ کو بسکٹ کھلائے اور کہا کہ "آپ بہت پیاری ہیں"۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلاس روم میں وائٹ بورڈ پر الفاظ لکھے اور بچوں نے درست جواب دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے میدان میں آگئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
خصوصی ای سی ای کلاس رومز اور سرگرمیاں
وزیر اعلیٰ نے بریل کے ذریعے ریڈنگ کرنے والے محروم بصارت بچوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاہدہ کیا۔ ایک ننھے سپیشل ہیرو انس نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور معاون خصوصی ثانیہ عاشق کے ہمراہ تصویر بنوائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل بچوں کی بنائی ہوئی دستکاریوں اور پینٹنگز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے
تعلیم اور ملازمتوں کا فروغ
وزیراعلیٰ نے بصارت اور سماعت سے محروم بچوں کے لیے خصوصی طور پر قائم ای سی ای کلاس روم، فزیکل ایکٹویٹی روم، سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی روم اور پی ڈی کلاس روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے سمارٹ کلاس روم اور کمپیوٹر لیب کا بھی معائنہ کیا اور 8 سپیشل بچوں کے جاب ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سپیشل بچے نے اپنے ہاتھ سے ڈیزائن کردہ لیٹر ہیڈ اور دیگر کاوشیں پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کن ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ؟ ایرانی حکام کا بیان آ گیا
اسٹیج پر مریم نواز کا سپیشل بچوں کے ساتھ تعامل
وزیراعلیٰ مریم نواز تقریب میں سپیشل بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں اور خود ویل چیئر پر بیٹھے بچے کو آگے لے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کو سٹیج پر بلا کر سکول میل پروگرام کا افتتاح کرایا۔ سپیشل بچوں نے اشاروں کی زبان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن،مزید 17خارجی ہلاک
پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے مراکز
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے سینٹر آف ایکسی لینس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب کے 28 اضلاع میں مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس بن چکے ہیں۔ پنجاب میں 6 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کے نئے داخلے کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے ویژن کو عملی جامہ
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق سپیشل ایجوکیشن مراکز کو ری ویمپ کیا جا رہا ہے۔








