پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بنی پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدار میں لائے، رانا ثناء اللہ
وزیر اعظم کے مشیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے عمران کے دور کی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے۔ پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدار میں لائے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: انتقال کے بعد روز وائس نوٹس سن کر روتی تھی، ندایاسر والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو
جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہورہی، اس ساری تباہی کی ذمہ دار اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے۔ جنرل فیض حمید کا ٹرائل چل رہا ہے، یہ سارے چہرے خود ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کی ترجیحات ان کو انجام تک پہنچانا نہیں ہے، اس وقت ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ ملک کو سنبھالا جائے، ہماری کوشش ہے ملک کو ترقی دی جائے، عام آدمی کو آسانی دی جائے۔ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہے، معیشت بہتر ہورہی ہے لیکن ہوئی نہیں ہے، پاکستان کو ایسا ملک بنایا جائے جو اپنی معیشت کے مسائل پر قابو پائے اور ترقی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف و مریم نواز کی ہدایات پر ایاز صادق کے حلقے کے لیے 35 ارب کے خصوصی فنڈز منظور
آئی ایم ایف کی رپورٹ پر تبصرہ
آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت یا پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن کا کسی کے پاس ثبوت ہو تو سامنے لائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش
بھارتی میڈیا پر تبصرہ
رانا ثنا اللہ نے کہا بھارت اپنا آپریشن سندور افغانستان کے ذریعہ چلا رہا ہے، بھارت اب براہ راست پاکستان پر یلغار کی جرات نہیں کرسکتا، بھارت افغانستان کو فنڈنگ کر کے گمراہ کر رہا ہے، ہم افغانستان کے اوپر کوئی جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ملک بھر میں یوم دفاع منایا جا رہا ہے
اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی
اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی حکومت نے نہیں بلکہ اسپیکر نے کرنی ہے، موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کراپنی مدت پوری کرے گی، پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہیں اور پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہے، گورنرسندھ کی تعیناتی سے متعلق ہماری مشاورت ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا
عمران خان کی صحت
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے، عمران خان بالکل صحت مند ہیں، ایکسرسائز بھی کر رہے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی کو مکمل سہولیات دی جا رہی ہیں، ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں۔
جیل میں قیدی کے حقوق
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھ کر اگر کوئی قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں، اس کی دو تین مثالیں پہلے بھی موجود ہیں، اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تحریک چلائی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔








