ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل)
آج ایک اہم دن ہے۔ آپ کی ایک بڑی الجھن ختم ہو گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی وہ مل جائے گی۔ آپ کو آج ایک خوشخبری بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، خواجہ آصف
برج ثور (سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی)
آج مبارک دن ثابت ہوگا کافی دنوں کے بعد خوشی کی خبر آئے گی اور گھر میں بھی سکون کا سانس نصیب ہوگا اور ایک من پسند کام بھی ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دیدی
برج جوزہ (سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون)
جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ بھی خراب ہو سکتا ہے، جب قدرت کو منظور ہوا سلسلہ خودبخود چل کر آپ کے پاس آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے افغانستان کے وزیر خارجہ کو کیش پیسے دیے، حنیف عباسی
برج سرطان (سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی)
جو بھی معاملات خرابی کی طرف جا رہے تھے، وہ انشاءاللہ اب تیزی سے اپنا رخ تبدیل کرلیں گے اور آپ کے حق میں ہو جائیں گے۔ آج اہم کام میں بہتری نصیب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گھروں میں استعمال ہونے والے آلات پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں، گیلپ ڈیٹا اینالسز
برج اسد (سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست)
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے وہ اب دوپہر کے بعد ہی خوشخبری سن سکیں گے۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں جو گھریلو مسائل ہیں وہ بھی اب حل ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوغیر مشروط طور پر سرنڈر کرنے کا مشورہ دے دیا
برج سنبلہ (سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر)
آج کا دن آپ کو کسی بڑی پریشانی سے نجات دلائے گا۔ آپ جس بھی معاملے میں پھنسے ہوئے تھے، اس میں سے ایسے نکالے جائیں گے کہ عقل دنگ رہ جائے گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی اسٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند
برج میزان (سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ ہر بات کو اپنے دل و دماغ پر سوار کرلیتے ہیں، حالانکہ کوئی خاص مسئلہ بھی نہیں ہوتا، اب کچھ گڑ بڑھ نہیں ہے صرف آپ کی جانب سے سستی اور لاپرواہی چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو
برج عقرب (سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر)
کچھ ایسا ہوا ہے جس نے ایک مرتبہ پھر آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ اس وقت حالات بہتر نہیں ہیں۔ آپ استخارے سے مدد لیں، نظر اتاریں راشن کی صورت میں صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کو ہمسایہ ممالک کی حمایت افسوسناک ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیر اعظم
برج قوس (سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر)
ایک اہم امور میں کامیابی مل سکتی ہے۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں، انشاءاللہ وہ اللہ کے حکم سے اس میں سے ضرور نکلیں گے۔ آج بہتری کی جانب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کی طاقت ہے نہ عوام ان کے لیے نکلیں گے: سینیٹر عرفان صدیقی
برج جدی (سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری)
لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے سے بھی اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو استخارہ کرلیں۔ معلوم ہوجائے گا کہ کس مقام پر غلطی ہوئی ہے، پھر اس کی اصلاح سب سے پہلے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی قافلے پر حملے کی ‘ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار’ خاتون کی گرفتاری
برج دلو (سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری)
آپ کو جن لوگوں سے بڑی امیدیں تھیں، وہ کبھی بھی اس پر پورا نہیں اتریں گے۔ ان دنوں مال خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ خود اپنی قسمت آزمائیں، انشاءاللہ بہتر ہوگا۔
برج حوت (سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ)
حالات تو بُرے نہیں ہیں، آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے جو آپ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ دل و دماغ الٹے سیدھے کاموں کے بارے میں سوچتا ہے جو بڑا خطرناک عمل ہوگا، نماز ضروری ہے۔








