نیب میں گریڈ 18 کے 29 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی
نیب میں ترقی کی خبریں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) میں گریڈ 18 کے 29 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت نے گورننس کے بڑے سنجیدہ مسائل پیدا کیے، اب تو افسر شاہی واضح سیاسی دھڑوں میں بٹ چکی ہے۔
تقرریاں اور تبادلے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ ترقی پانے والے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔
نئے تعینات افسران
ترقی پانے والے افسران ملتان، پشاور اور لاہور سمیت دیگر بیوروز میں تعینات ہوں گے۔ گریڈ 20 میں تعینات عارضی ڈائریکٹرز کو بھی ریگولر کر دیا گیا ہے۔








