میں ایک چھوٹی سوچ والے معاشرے میں ’بڑی’ لڑکی ہوں، ریمپ واک پر تنقید کے بعد متھیرا ناقدین پر سخت برہم

متھیرا کی ریمپ واک پر تنقید

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا ریمپ پر واک کے بعد اپنے اوپر ہونے والی تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو

بولڈ انداز اور بے دھڑک گفتگو کے باعث پہچانی جانے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں حالیہ فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ ؛ملزم صارم برنی کی اعتراضات دور نہ کرنے پر فیصلہ مسترد کرنے درخواست مسترد

تنقیدی تبصرے

وائرل ویڈیو پر متعدد صارفین نے ان کی واک اور جسمانی ساخت پر اعتراضات کیے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ متھیرا پہلے زیادہ دلکش دکھتی تھیں اور اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اس سے بہتر واک تو میں کر لوں جبکہ بعض نے توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے انہیں ’’ملازمہ جیسی‘‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میوزک انڈسٹری میں لیجنڈز گلوکاروں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، حمیرہ اصغر

متھیرا کا ردعمل

مسلسل منفی تبصروں کے جواب میں متھیرا نے سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ ان کے بارے میں بلاوجہ غلط باتیں کر رہے ہیں جبکہ وہ صرف اپنی صحت پر توجہ دیتے ہوئے خوش رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں شو میں بطور ماڈل بلایا گیا تھا، انہوں نے کوئی نامناسب کام نہیں کیا مگر چند بیمار ذہنیت کے حامل سوشل میڈیا پیجز ان کے خلاف منفی تبصرے کر رہے ہیں۔

صحت کے مسائل اور خود اعتمادی

متھیرا کا کہنا تھا کہ میری گھٹنے کی سرجری ہو چکی ہے اور تھائیرائڈ کی حالت بھی کافی خراب رہی لیکن اس کے باوجود لوگ ایسے رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنے لیے جی رہی ہوں۔ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں ایک چھوٹی سوچ رکھنے والے معاشرے میں رہنے والی ’بڑی‘ لڑکی ہوں۔

متھیرا کی ریمپ واک

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...