معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ اور معاون آلات کی تقسیم کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ
تیز رفتار ترقی کی جانب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ اور معاون آلات کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق نے لائیو پروگرام میں بیوی کے سامنے ہی دوسری شادی کی ’خواہش‘ ظاہر کر دی
اہم اجلاس
اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اس صدی کے آخر تک ایک تہائی جانداروں کی معدومی کا خظرہ، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ہدف کا تعین
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باہم معذوری کے شکار 1 لاکھ افراد کو ہمت کارڈ کی فراہمی کا ہدف 10 دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا، جب کہ 17 ہزار معاون آلات کی تقسیم بھی 15 دسمبر تک یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ بظاہر ماضی کے دفاعی معاہدوں کی ہی توسیع دکھائی دیتا ہے، تجزیہ کار فاران جعفری
معاون آلات کی تقسیم
اجلاس میں وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی تقسیم دسمبر کے دوران مکمل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
نگرانی کے اقدامات
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر ہمت کارڈ اور معاون آلات کی فراہمی کی نگرانی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








