وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، چیئرمین ایف بی آر
وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
پاکستان بزنس کونسل کا سیمینار
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی ٹیوشن فیس میں 200 فیصد اضافہ
سپر ٹیکس میں کمی کی ہدایت
وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بات چیت بھی کی جائے گی، سپر ٹیکس ختم کرنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
ٹیکس ریٹ میں کمی کی شرائط
چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔








