تیونس میں 40 اپوزیشن رہنماؤں کو 5 سے 45 سال تک قید کی سزائیں
تیونس میں اپوزیشن رہنماؤں کی سزا
ت تونس (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس میں 40 اپوزیشن رہنماؤں کو 5 سے 45 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے رپورٹ میں پاکستان کے ترقی کے ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دیدیا، عامر متین کا پروگرام میں دعویٰ
مقدمے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شمالی افریقی ملک تیونس کی ایک اپیل عدالت نے 40 اپوزیشن رہنماؤں، کاروباری اور میڈیا شخصیات کو 5 سے 45 سال تک قید کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا، لاہور ہائیکورٹ
سزا کا الزام
’’جنگ‘‘ نے تیونس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ان شخصیات پر ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
غیر موجود ملزمان
مقدمے کے 20 افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔ یہ مقدمہ تیونس کی حالیہ تاریخ میں سیکیورٹی جرائم کے سب سے بڑے مقدمات میں سے ایک تھا۔ ملزمان اس سال مارچ سے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔








