سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل کی جنگ
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول فائنل میچ کا ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی فتح
سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
سری لنکن ٹیم کی کارکردگی
یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد سہ ملکی سیریز میں بھی پاکستان اور زمبابوے سے اپنے ابتدائی میچز ہار گئی تھی۔ تاہم، اس کے بعد اگلے دونوں میچز میں فتح حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی۔








