لاہور، اسکول جاتے ہوئے اغوا کی گئی 14 سالہ طالبہ چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب
لاہور میں 14 سالہ طالبہ کا اغوا
لاہور(ویب ڈیسک) ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی سکول پک اینڈ ڈراپ: عدالت کا اہم فیصلہ
پولیس کی فوری کارروائی
پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا۔ ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے انتظامات کیے ہیں کہ 60 ہزار سکھ یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے: سردار رمیش سنگھ اروڑہ
تفتیش کی تفصیلات
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے تفتیش میں اہم مدد ملی ہے۔
ملزم کی گرفتاری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کمسن مغویہ کو ورغلا کر چونگی امرسدھو میں واقع ایک کرایے کے کوارٹر میں لے گیا تھا، جہاں سے پولیس نے کارروائی کرکے مغویہ کو محفوظ حالت میں بازیاب کرایا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے。








