سہیل ظفر چٹھہ کا 72 گھنٹوں میں پنجاب سے منشیات کے خاتمے کا اعلان
پنجاب میں منشیات مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز
لاہور (یاسر شامی سے) پنجاب میں منشیات مافیا کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع ہونے والا ہے۔ سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نے 72 گھنٹوں میں صوبے سے منشیات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کسی بھی منشیات فروش کی کوئی سفارش نہیں سنی جائے گی بلکہ سفارشیوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
کریک ڈاؤن کی تفصیلات
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق تمام منشیات فروشوں، سپلائرز اور ڈیلرز کی مکمل فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جبکہ کارروائی کا آغاز کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الحمدللہ، پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا
کامیابی کی یقین دہانی
سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق "ہم 72 گھنٹوں میں پنجاب کو منشیات سے پاک کر دیں گے۔ نشہ کرنے والے شاید موجود ہوں، مگر منشیات کسی کو نہیں مل سکے گی۔"
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، پاکستان پر الزام لگانا عادت بن گئی ‘‘بھارتی سیاستدان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا
عملی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق، تمام اضلاع میں ٹارگٹڈ آپریشنز، چھاپے، گرفتاریاں اور سپلائی لائن توڑنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی منشیات فروش کو فرار کا موقع نہ دیا جائے۔ سفارشی مافیا، ہائی پروفائل سپلائرز اور پوش علاقوں کے نیٹ ورک پر بھی کارروائی ہوگی۔ تعلیمی اداروں کے آس پاس خصوصی آپریشن کیے جائیں گے۔
مہم کا مقصد
سی سی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی اور سب سے تیز رفتار مہم ہوگی جس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا ہے۔








