وزیراعظم جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد وطن واپس پہنچ رہےہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان؛ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی ،3افراد جاں بحق
نوٹیفکیشن کے حوالے سے وضاحت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہناتھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
وزیر دفاع کا مزید بیان
وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا۔
There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been initiated. PM is returning shortly. Notification will be issued in due course of time. No room for any conjecturing. Period!
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 30, 2025








