ٹریفک پولیس پنجاب ایک قدم اور آگے، قانون پر سختی سے عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا
پنجاب ٹریفک پولیس کا جدید اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ایک قدم اور آگے، ٹریفک پولیس پنجاب نے قانون پر سخت عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر ووٹنگ:پی ٹی آئی کو 2سینیٹرز کی فلورکراسنگ کا خدشہ
ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے قانون شکن عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی، ابتدائی طور پر زیادہ رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے گنجان علاقوں میں ڈورونز کا استعمال جاری ہے، ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
فوری ایکشن اور قوانین کی پاسداری
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک ریسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی، کم عمر ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں۔ ٹریفک قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔
سول سوسائٹی کی ذمہ داری
شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔








