معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی مریم نواز کو خط
ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری کا خط
لاہور (ویب ڈیسک) ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری نے معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی مریم نواز کو خط بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا
خط کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ بغیر ہیلمٹ، لائسنس پر ایف آئی آر درج کرنا غیر مناسب کاروائی ہے۔ کم عمر طلبہ کا مستقبل ایف آئی آر سے تباہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت
عالمی تناظر میں ٹریفک خلاف ورزیاں
انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے و آگاہی ہوتی ہے۔ پاکستان میں کریمنل کیسز بنائے جا رہے ہیں جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
وزیر اعلی اور پولیس سے درخواست
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور پولیس مقدمات کے اندراج کی پالیسی پر نظرِ ثانی کریں۔ نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے لیے آگاہی پروگرام اور کونسلنگ شروع کی جائے۔








