ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ بحکم اللہ مشکلات سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے آج وہ ہو جائے گا اور جو راستہ بند تصور کر رہے تھے وہ بھی انشاءاللہ کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیٹے نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ماضی میں جو ہوچکا ہے اُس کو بھول جائیں اِس وقت آگے کی سوچیں انشاءاللہ اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور آپ کو کوئی اچھی خبریں سنانے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
فکر مند نہ ہوں جو بات لے کر پریشان ہیں اُس کا ازالہ ممکن ہو گا آپ جس بھی مسئلے اور پریشانیوں سے گذر رہے ہیں اُس کا معاملہ بھی ٹھیک ہو گا آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی بھرتیاں: پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ان دِنوں مخالفین کی چالوں کا شکار ہیں اور اندیشہ ہے کہ اپنوں سے اختلافات شدت اختیار نہ کر جائیں،اس لئے غصہ قابو میں رکھ کر برداشت کی عادت ضرور ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا حلف اٹھانے کے فوری بعد عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جب بھی قدرت نے اچھا موقع فراہم کیا آپ نے اُس کی قدر نہ کی،بعد میں پھر صرف پچھتاوا ہی آپ کے ہاتھ رہ گیا، اسلئے اب جو آفر آ رہی ہے اُس پر غور ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی ڈی ویلیوایشن معاشی کامیابی نہیں دے سکتی: گوہر اعجاز ’’معاشی جادوگروں ‘‘کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
قرض وغیرہ میں پھنسے ہوئے اب آزاد ہوں گے جس بھی صرف سے اُمید لگا رکھی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو سکے گی،جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ آزاد ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈمپرز حادثات: گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ سندھ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس مسئلے میں گھیرے ہوئے ہیں وہ اگلے دو تین دن تک تنگ کر سکتا ہے اس کے بعد حالات بہتر ہو جائیں،آپ خاموشی سے آج کا دن گذارنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کچرے کے تلف کرنے کے پرانے طریقوں پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے پریشانیوں میں ہیں وہ اپنا صدقہ لازمی دیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے کا پروگرام ہے ابھی نہ ڈالیں شاید یہ وقت مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، ججز کالونی میں بندروں کے ڈیرے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنی سطح سے تھوکڑا نیچے آئیں اِس وقت ایسا کرنے سے عزت بھی بچ جائے گی اور کچھ رشتے بھی۔ غصہ نہ کریں جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ بڑا ہی پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیریبین لیگ، شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مالی طور پر ابھی چند دن مشکلات کے ہیں مگر پھر حالات بہتر ہوناشروع ہو جائیں گے، ان دِنوں آپ کو جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور جلد بازی سے کام نہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت کو مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کی دھمکی دے دی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
استخارے سے مدد لیں اندازہ یہ ہی ہو رہا ہے کہ آپ غلط راستے پر ہیں اور آپ کے لئے جو رکاوٹ ہے وہ کس وجہ سے ہے استخارے سے انشاءاللہ معلوم ہو جائے گا پھر اصلاح کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے وہ بند سلسلہ دوبارہ کھل رہا ہے جس میں انشاءاللہ قدرت نے آپ کے لئے بڑا فائدہ رکھا ہوا تھا اس وقت کسی جگہ سے مالی امداد مل سکتی ہے فوری۔








