ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ بحکم اللہ مشکلات سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے آج وہ ہو جائے گا اور جو راستہ بند تصور کر رہے تھے وہ بھی انشاءاللہ کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ماضی میں جو ہوچکا ہے اُس کو بھول جائیں اِس وقت آگے کی سوچیں انشاءاللہ اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور آپ کو کوئی اچھی خبریں سنانے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:فلیٹ سے ملنے والی 4لاشوں کا معمہ حل،قاتل انتہائی قریبی نکلا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
فکر مند نہ ہوں جو بات لے کر پریشان ہیں اُس کا ازالہ ممکن ہو گا آپ جس بھی مسئلے اور پریشانیوں سے گذر رہے ہیں اُس کا معاملہ بھی ٹھیک ہو گا آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا رینجرز اور پولیس کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار، کروڑوں روپوں کے ڈیٹیکشن بلز چارج، ٹرانسفارمرز اور میٹرز ضبط
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ان دِنوں مخالفین کی چالوں کا شکار ہیں اور اندیشہ ہے کہ اپنوں سے اختلافات شدت اختیار نہ کر جائیں،اس لئے غصہ قابو میں رکھ کر برداشت کی عادت ضرور ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جب بھی قدرت نے اچھا موقع فراہم کیا آپ نے اُس کی قدر نہ کی،بعد میں پھر صرف پچھتاوا ہی آپ کے ہاتھ رہ گیا، اسلئے اب جو آفر آ رہی ہے اُس پر غور ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
قرض وغیرہ میں پھنسے ہوئے اب آزاد ہوں گے جس بھی صرف سے اُمید لگا رکھی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو سکے گی،جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ آزاد ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ: ایرانی فوج کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس مسئلے میں گھیرے ہوئے ہیں وہ اگلے دو تین دن تک تنگ کر سکتا ہے اس کے بعد حالات بہتر ہو جائیں،آپ خاموشی سے آج کا دن گذارنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار، پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے پریشانیوں میں ہیں وہ اپنا صدقہ لازمی دیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے کا پروگرام ہے ابھی نہ ڈالیں شاید یہ وقت مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنی سطح سے تھوکڑا نیچے آئیں اِس وقت ایسا کرنے سے عزت بھی بچ جائے گی اور کچھ رشتے بھی۔ غصہ نہ کریں جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ بڑا ہی پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا روایتی جنگ کی طرح آبی غرور بھی خاک میں ملائیں گے: وزیراعظم
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مالی طور پر ابھی چند دن مشکلات کے ہیں مگر پھر حالات بہتر ہوناشروع ہو جائیں گے، ان دِنوں آپ کو جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور جلد بازی سے کام نہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے فری شٹل سروس کا آغاز
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
استخارے سے مدد لیں اندازہ یہ ہی ہو رہا ہے کہ آپ غلط راستے پر ہیں اور آپ کے لئے جو رکاوٹ ہے وہ کس وجہ سے ہے استخارے سے انشاءاللہ معلوم ہو جائے گا پھر اصلاح کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے وہ بند سلسلہ دوبارہ کھل رہا ہے جس میں انشاءاللہ قدرت نے آپ کے لئے بڑا فائدہ رکھا ہوا تھا اس وقت کسی جگہ سے مالی امداد مل سکتی ہے فوری۔








