میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک دی، امید ہے روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا کابینہ اجلاس میں بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ 10 ماہ میں 18 ٹریلین کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں منفر دسہولت “آن دی گو بازار” عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے
معاشی صورتحال
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ ملک کی تاریخ کی بدترین مہنگائی وراثت میں ملی اور وہ پٹرول کی قیمت کو 2 ڈالر فی گیلن تک لے جا سکتے ہیں۔ ہم نے دوائیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی ہے اور میری ٹیم نے 800 فیصد تک ادویات کی قیمتیں کم کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سب کر کے دلی خوشی ہوتی ہے، رنگ ڈھنگ کے وزیر آپ ہی ہیں، تعاقب میں تھا کب رفتار بڑھائیں چالان کروں، صاحب مسکرائے ساتھ چائے پلائی۔
جنگوں کا خاتمہ
انہوں نے کہا کہ میں نے 9 ماہ میں 8 جنگیں روکوائیں ہیں، اور اب صرف ایک جنگ رہ گئی ہے۔ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے میں بھی کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد رک جائے گی۔ ہم نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی کو انتہائی بڑا جرمانہ کر دیا گیا
نوبل انعام کی توقعات
جب بھی میں کوئی جنگ ختم کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے نوبل انعام ملے گا۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ اگر میں نے روس-یوکرین جنگ ختم کرا دی تو مجھے نوبل انعام ملے گا۔ میں ان معاملات میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔
روس-یوکرین جنگ کی پیچیدگیاں
انہوں نے مزید کہا کہ روس-یوکرین جنگ 9ویں جنگ ہوگی جو میں رکواؤں گا۔ اس جنگ کی صورتحال آسان نہیں ہے اور اس میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں۔ گذشتہ ماہ اس جنگ میں 27 ہزار لوگ مارے گئے۔ ریاست لوزیانا اور نیوآورلینز میں نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔








