پارلیمانی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے، اختیارات بانٹنے سے ہی چیزیں بہتر ہوتی ہیں: ملک احمد خان
اہمیت بنیادی سہولتوں کی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی؛ روس نے ثالثی کی پیش کش کردی
پارلیمانی نظام کی ضرورت
ملک احمد خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پارلیمانی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے، اختیارات بانٹنے سے ہی چیزیں بہتر ہوتی ہیں۔ عوام کی خدمت کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے لیے بہت اچھے کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے سامنے تو گمشدگی کا ابھی تک کوئی کیس نہیں آیا، آپ کے حلقے میں کیا یہ ایک ایشو رہ گیا ہے؟ جسٹس اعجاز انور کا شاندانہ گلزار سے استفسار
انسانی ترقی کے وسائل
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہوں گے، سندھ اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ بھی صوبوں میں ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ ملک میں پارلیمانی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے، ایک ہی نظام ہے لوگوں کو مضبوط کرنے کے لیے، اور ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے مگر بات کرنے سے ہی مسئلہ حل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع
A.I. کا مستقبل
’’جنگ‘‘ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اے آئی اتنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہم اے آئی میں پیچھے نہ رہ جائیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تجویز پیش کی کہ اے آئی کو گورنمنٹ سکولوں کے کورس میں شامل کیا جائے۔
قصور کی فضائی آلودگی
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ قصور کی فضا بہت آلودہ ہے، وہاں سانس لینا مشکل ہے۔ قصور میں چند کاروباری افراد چند پیسوں کے لیے لوگوں کو موت بانٹ رہے ہیں۔








