بلوچستان میں اہم پیش رفت، پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع
تعمیراتی کام کی شروعات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں اہم پیش رفت، پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 3 سال کی قانونی جنگ کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح ہو گئی
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مواصلات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بوئنگ 777 طیاروں کی مینٹیننس، پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر کا بیان
''اے پی پی '' کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم نے اسی شاہراہ کی تعمیر کا اس سال اعلان کیا تھا۔ بلوچستان میں ایسی شاہراہوں کی تعمیر کا مکمل ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا، خضدار سے مستونگ تک بھی این 25 شاہراہ پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان ایکسپریس وے کی تکمیل بڑا بریک تھرو ہو گا۔
اجلاس میں دیگر موضوعات
اجلاس میں گوادر، کھپرو، کوسٹل ہائی وے اور دیگر شاہراہوں کے امور پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بلوچستان کی دیگر شاہراہوں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کیلئے سیکیورٹی اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے وفاقی وزیر مواصلات کو بلوچستان کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔








