سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ڈپازٹ میں توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نظام المدارس پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا سالانہ اجلاس،مختصر عرصہ میں انقلابی تدریسی اصلاحات کیں:خرم نواز گنڈاپور
توسیع کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کی ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی تھی، جبکہ یہ رقم سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔
ماضی کے معاہدے
سعودی عرب نے 2021ء میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔








