لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا
مارنس لبوشین کا شاندار کیچ
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث 8 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
ایشیز ٹیسٹ کی حالیہ صورتحال
گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 325 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی آخری وکٹ بھی گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ
کیچ کی تفصیلات
جوفرا آرچر نے برینڈن ڈوگٹ کی گیند پر ڈیپ سکوائر لیگ کی جانب پل شاٹ کھیلا جہاں مارنس لبوشین موجود تھے۔
انہوں نے چند قدم دوڑ کر فل لینتھ ڈائیو لگائی اور ایک ناقابل یقین کیچ کرکے شائقین سمیت ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا
ماہرین کی رائے
ONE OF THE ALL-TIME SCREAMERS FROM MARNUS LABUSCHAGNE! #Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/nF2AkvCDtZ
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 5, 2025
اس کیچ کی اہمیت
کرکٹ ماہرین کی جانب سے اس کیچ کو اب تک کے بہترین کیچز میں شمار کیا جارہا ہے۔








