روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات کا اعلان
نئے اوقات کا اعلان
مدینہ (ویب ڈیسک) مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ٹرمپ کے بیان پر کیوبن صدر کا ردعمل
مرد زائرین کے لیے اوقات
ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی، وزیراعلی کا خوش نصیب کاشتکار کو فون
عورت زائرین کے لیے اوقات
بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔
جمعہ کے خاص اوقات
ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔








