ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا: عظمیٰ بخاری
پنجاب وزیرِ اطلات و ثقافت کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا۔ ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے 5جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کااعلان
ملک دشمن ایجنڈا کی نشاندہی
عظمٰی بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ترجمان پاک فوج نے بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے اس ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے۔ "بنیان المرصوص" کے سپہ سلار پر کی جانے والی فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔
ریاستی استحکام کے لئے خطرات
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔ ریاستی اداروں پر حملے، شہداء کی توہین، اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔








