پی ایس ایل کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا، سابق اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل 11 کا روڈ شو آج لندن میں
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
شرکت کرنے والے کھلاڑی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پاک فوج کو طلب کر لیا!
موسیقی کی محفل
معروف گلوکار علی ظفر شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گی۔ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو
لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں قومی ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔








