امریکی ریاست الاسکا میں 7 شدت زلزلے کے زور دار جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے
الاسکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ؛ بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا کا حکم
شدت اور گہرائی
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
خوف و ہراس اور نقصانات
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








