پی ٹی آئی کو ’’ایک اور جھٹکا‘‘ ،اہم رہنما نے علیٰحدگی اختیار کر لی
پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا
بھمبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما نے علیٰحدگی اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
پارٹی چھوڑنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر (ر) طارق محمود نے یہ اہم اعلان کیا۔
پاک فوج کے ساتھ عزم
’’24نیوز‘‘ کے مطابق میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ ’’جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔‘‘








